عراق کا ایران کے ساتھ سرحدی گذرگاہیں بدستور بند رکھنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی حکومت نےباور کرایا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ ملنے والی زمینی سرحدیں کرونا وبا کی وجہ سے بند ہیں اور کسی گذگاہ کو کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

عراق کی سرحدہ گذرگاہوں کی ذمہ دار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران سمیت کسی پڑوسی ملک کےساتھ سرحدیں نہیں کھولی جائیں گے۔

سرحدی گذرگاہوں کی ذمہ دار اتھارٹی کے ترجمان علاءالدین القیسی نے کہا کہ اب تک کوئی گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور تمام سرحدی راہ داریاں مکمل طور پر بند ہیں۔

کل ہفتے کے روز ایران کے عراقی صوبہ کردستان سے متصل بانہ کے گورنر نے بتایا کہ سیرا نبند گذرگاہ سے متصل بازار کو کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو کرونا وبا میں غیرمعمولی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بعض ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ ایران عراق پر سرحدی گذرگاہیں کھولنے کےلیے دبائو ڈال رہا ہے تاہم عراق کی طرف سے ایرانی دبائو کو مسترد کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں