یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہزاروں بارودی سرنگیں تلف کردی گئیں: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں سعودی عرب کی جانب سے بارودی سرنگوں اور آبادیوں میں نصب بموں کی تلاش اور تلفی کے پروگرام کے تحت تعز گورنری کے المخا ڈاریکٹوریٹ میں حوثی ملیشیا کی بچھائی 2360 بارودی سرنگیں تلف کردیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب کے بارودی سرنگوں کے انسداد کے پروگرام 'مسام' کے ڈائریکٹر جنرل اسامہ القصیبی نے بتایا کہ المخا ڈاریکٹوریٹ میں بارودی سرنگوں کےدوران 1020 ٹینک شکن، 500 دھماکہ خیز، 500 فیوز بم، 150 گرنیڈ اور انسانوں کو نشانہ بنانے والے 100 مائن تباہ کیے گئے ہیں۔
القصیبی کا کہنا تھا کہ پروگرام کےتحت المخا میں بارودی سرنگوں کی تلفی کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جسے 'ٹیم نمبر30' کا نام دیا گیا تھا۔ اس ٹیم نے یمن کے مغربی ساحلی علاقوں میں بارودی سرنگوں کی تلفی کی 17 کارروائیاں انجام دیں جب کہ مجموعی طور پراس ٹیم نے یمن میں بارودی سرنگوں کے خاتمے کی 61 کارروائیاں کی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2018ء کے وسط سے اب تک 9917384 مربع میٹر کا علاقہ بارودی سرنگوں سے صاف کیا ہے۔ اپریل 2018ء سے اب تک 'مسام' پروگرام کے تحت 1 لاکھ 61 ہزار 238 بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر اسے تلف کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں