مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی رمضان میں بھی جاری ہے: سعودی وزارت اسلامی امور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی وزارت نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اُن خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ رمضان مبارک میں مساجد میں جماعت اور نماز جمعہ کی ادائیگی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "مساجد میں باجماعت نماز اور جمعہ کی ادائیگی کی تاریخ متعین کرنے کے حوالے سے جو کچھ زیر گردش ہے وہ سب بے بنیاد ہے۔

Advertisement

پابندی کے فیصلے پر عمل درامد ابھی تک لاگو ہے۔ اس سلسلے میں صفائی اور جراثیم کش مواد سے تطہیر ہماری وزارت کی جانب سے سابقہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اس وبا کا جلد خاتمہ فرمائے"۔

ادھر مملکت میں بہت سے شہریوں نے اپنے گھروں میں بیٹھک کے کمروں کو مصلّوں میں تبدیل کر دیا ہے تا کہ وہاں فرض نمازیں اور تراویح ادا کی جا سکے۔ سعودی گھرانے رمضان کے ماحول کی خصوصی روحانیت کے احساس کے ساتھ اپنے گھروں میں نماز کا اہتمام کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گھروں میں بنائے جانے والے مذکورہ مصلّوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان جگہاؤں پر نماز کی ادائیگی اور تلاوتِ قرآن کریم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں