.

الاخوان تنظیم خیراتی اداروں کے نام پر مال بٹور رہی ہے : سعودی وزیر برائے اسلامی امور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطيف آل الشيخ نے باور کرایا ہے کہ الاخوان المسلمین تنظیم خیراتی اداروں کے نام پر مالی رقوم بٹور رہی ہے۔

پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ "الاخوان تنظیم خیراتی سوسائٹیز کے نام پر مال اکٹھا کرنے کے حوالے سے بد دیانتی اور شیطانیت کی تمام حدوں کو چُھو رہی ہے۔ یہ لوگ حرام مال کی خاطر اپنے ضمیر اور وطن کا سودا کرنے والے ہیں۔ یہ لوگ ایسا کوئی حربہ آزمانے سے نہیں چُوکتے جس کے ذریعے یہ اپنے ملعون منصوبے تک پہنچ سکیں اور مستحکم حکومت کو ہتھیا کر اسے خون ریزی اور دہشت گردی سے آلودہ اپنی حکمرانی سے بدل ڈالیں"۔

ڈاکٹر عبداللطيف آل الشيخ نے خبردار کیا کہ "الاخوان تنظیم فتنہ برپا کرنے کے لیے مساجد کے حوالے سے غیرت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں علماء کرام اور ان کی جانب سے جاری فتوؤں اور نصیحتوں کے حوالے سے شکوک پیدا کر دے"۔