لبنان کی ایک بڑی سیاسی جماعت 'لبنانی فورسز' کے صدر سمیر جعجع نے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال بہت پیچیدہ اور خطرناک ہے۔ ہمیں حزب اللہ کے خلاف متحدہ محاذ تشکیل دینا ہوگا۔
العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے جعجع نے کہا کہ نئے وزیراعظم حسان دیاب کی حکومت لبنان میں کوئی نیا قدم نہیں اٹھا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی فورسز ایسی کسی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی جس میں حزب اللہ کو بالادستی حاصل ہو۔
رئيس حزب القوات اللبنانية سمير جعجع: إذا كان إسقاط حكومة #حسان_دياب يحسن الوضع فلن نتمسك بها لكننا بانتظار ما ستقوم به.. والوضع في #لبنان دقيق وخطير ومعقد#العربية#أن_تعرف_أكثر#العربية_بالشكل_الجديد pic.twitter.com/czTawUIoKV
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) April 27, 2020
ایک سوال کے جواب میں سمیر جعجع کا کہنا تھا کہ ہم فیوچر پارٹی اور سوشلسٹ موومنٹ کے ساتھ مشترکہ مفاہمت کے حوالے سے بات چیت کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میشل عون کے صدر منتخب ہونے پرانہیں کوئی ندامت نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ حزب اللہ صدر سے زیادہ بڑا مسئلہ ہے۔
عوامی مظاہروں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جعجع نے کہا کہ لبنانی عوام کواپنے مطالبات منوانے کے لیے سڑکوں پرآنا پڑا ہے۔