سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ سعودی عرب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کرونا کی وجہ سے قرنطینہ کی گئی خاتون کو زچگی کی تکلیف شروع ہوئی جسے ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے بعد الریاض کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نےبچے کو جنم دیا ہے۔
متاثرہ مریضہ کو زچگی کے لیے الریاض کے امام عبدالرحمان الفیصل اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس اسپتال میں ایسے مریضوں کے لیے تمام ضروری حفاظتی انتظامات پہلے سے موجود ہیں۔ بچے اور اس کی ماں کی حفاظت یقینی بنانے میں اسپتال کی ٹیم نے اہم کردارادا کیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زچگی کا شکار ہونے والی خاتون اور بچے دونوں کی حالت بہتر ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں منگل کےروز کرونا کے مزید 1266 کسیز سامنے آئے جس کے بعد مملکت میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 77 ہوگئی ہے۔
مملکت میں کرنا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2784 ہےجب کہ مزید 8 افراد کرونا سے ہلاک ہوگئےجس کےبعد ہلاکتوں کی تعداد 152ہوگئی ہے۔