سعودی عرب : نابالغ مجرموں کی سزائے موت ختم کرنے کے لیے شاہی فرمان جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی ایسوسی ایشن نے نابالغ افراد کی سزائے موت کی منسوخی کے حوالے سے شاہی فرمان جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ علاوزہ ازیں ایسوسی ایشن نے سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے تعزیراتی فیصلوں میں کوڑے مارے جانے کی سزا ختم کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔ آئندہ سے مملکت کی عدالتیں تعزیراتی فیصلوں میں جیل یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ساتھ اور یا پھر متبادل سزا پر اکتفا کریں گی۔

انسانی حقوق کی ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق شاہی فرمان میں اُن تمام لوگوں کی سزائے موت پر عمل درامد کو روک دیا گیا ہے جن کی عمر جرم کے ارتکاب کے وقت 18 برس سے کم تھی۔ ان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں قتل میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

Advertisement

شاہی فرمان کے مطابق ایسے تمام افراد کو سزائے موت کے بجائے 10 سال تک خصوصی مراکز میں قید رکھنے کی سزا دی جائے گی۔ اس حوالے سے کوئی استثناء حاصل نہیں ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں