امریکا کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے عراقی لیڈروں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے ہاں نافذ فرقہ وار کوٹا نظام کو بالائے طاق رکھ دیں اور نئی حکومت کی تشکیل کے عمل میں مفاہمت اور سمجھوتوں سے کام لیں۔
انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں عراقی لیڈروں پر زوردیا ہے کہ وہ واشنگٹن اور بغداد کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دیں۔
عراقی صدر برہم صالح نے اسی ماہ سابق انٹیلی جنس چیف مصطفیٰ الکاظمی کو وزیراعظم نامزد کرکے نئی حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔گذشتہ دس ہفتوں میں وہ عراق کے تیسرے نامزد وزیراعظم ہیں۔ان سے پہلے محمد توفیق علاوی کو وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا لیکن وہ کابینہ کی تشکیل میں ناکام رہے تھے۔