چند دنوں میں نمازی حرمین لوٹ آئیں گے: شیخ السدیس نے خوش خبری سنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اطمینان دلایا ہے کہ "چند روز کی بات ہے اور پھر حرمین شریفین میں نمازی لوٹ آئیں گے"۔

شیخ السدیس کا یہ بیان منگل کے روز ایک وڈیو کلپ میں سامنے آیا۔ اس وڈیو کلپ کو متعدد سوشل میڈیا ویب سائٹس اور مختلف ذرائع ابلاغ نے نشر کیا۔ وڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ "تھوڑے دن کی بات ہے جس کے بعد اس امت پر سے غم کے بادل چھٹ جائیں گے .. ہم حرمین شریفین کی طرف لوٹ آئیں گے .. یہاں طواف کریں گے ، سعی کریں گے اور روضہ مبارک پر پہنچ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام پیش کریں گے"۔

Advertisement

شیخ السدیس کا مزید کہنا تھا کہ " اللہ کے حکم سے تمام امور سابقہ نہج پر لوٹ آئیں گے ،،، مملکت سعودی عرب صحت و سلامتی والا ماحول قائم کرنے کی شدید خواہش مند ہے"۔

حرمین کے امور کے سربراہ عام کے مطابق احتیاطی اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں سے آزادی حاصل کرنے میں جلدی نہیں کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "اللہ کے حکم، اس کے بعد ہماری دانش مند حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے اعلان کردی تدابیر پر کاربند رہنے کے سبب حرم مکی اور حرمی مدنی کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ دنیا بھر کے لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں لوٹ آئیں گے۔ مسلمانوں کے جذبات ہمارے ساتھ ہیں اور وہ ہر جگہ سے ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں