کیا سعودی ایئرلائن جون میں پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کے ترجمان نے جون کے اوائل میں پروازوں کی بحالی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی ایئرلائن کے ترجمان میں فہد باہدیلہ نے کہا کہ یکم جون سے کمپنی کی آن لائن بکنگ کا مطلب یہ نہیں کہ کرونا کی وجہ سے پروازوں کی بندش ختم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا فی الحال سسٹم کے اندر کے حد تک بکنگ کا پروگرام بنایا گیا ہے جب کہ کرونا کی وجہ سے خطرات ختم نہیں ہوتے اس وقت تک پروازیں بحال نہیں ہوسکتیں۔ جون میں سسٹم کے اندر بھی مزید بکنگ نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حکومت نے اندرون ملک پروازوں کی بحالی کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ سعودی ایئرلائن نے اندرون ملک پروازوں کے لیے ویب سائٹ پرآن لائن بکنگ کی تیاری شروع کی ہے۔ یکم جون سے بکنگ شروع کی جاسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں