کویت کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 284 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب ملک میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 4024 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے جمعرات کوخلیجی ریاست میں کرونا وائرس سے مزید دو اموات کی اطلاع دی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔
مرنے والے دونوں بھارتی تارک وطن تھے۔ان میں ایک کی عمر 54 سال اور دوسرے کی 51 سال تھی اور وہ گذشتہ کئی روز سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے۔
کویت کے وزیر صحت باسل الصباح کے مطابق کرونا وائرس کے مزید ڈیڑھ سو مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک اس وَبا کا شکار 1539 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔