سعودی عرب میں آن لائن پبلک پراسیکیوشن ٹریننگ اکیڈمی کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کے ملازمین کی تربیت کے لیے آن لائن اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوٹر سعود المجعب نے پبلک پراسیکیوشن کے ملازمین کے لیے آن لائن ٹریننگ سے متعلق الیکٹرانک پبلک پراسیکیوشن اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ ملک میں جاری کرونا وبا سے پراسیکیوشن ملازمین کے تحفظ کے لیے پراسیکیوشن ٹریننگ اکیڈمی کا قیام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اکیڈمی محکمہ صحت کی طرف سے کرونا سے بچائو کے طریقہ کار اور پروٹوکول کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر سعود المعجب نے آن لائن پراسیکیوشن ٹریننگ اکیڈمی کے حوالے سے وضاحت کی کہ پبلک پراسیکیوشن اکیڈمی ایک ریموٹ الیکٹرانک ٹریننگ پلیٹ فارم ہے جو فوج داری شعبے اور اس کے معاون سرگرمیوں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اس کا مقصد عوامی استغاثہ کے ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ، تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ انٹرایکٹو الیکٹرانک ماحول کے ذریعہ ان کے علم میں اضافہ ہوسکے۔ اس اکیڈمی کے قیام سے پراسیکیوشن ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک پبلک پراسیکیوشن اکیڈمی ایک ورچوئل کلاس روم ٹول مہیا کرتی ہے جو تربیت کے مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ کلاس روم ٹول ملازمین کو مکمل تربیتی ماحول فراہم کرے گی۔ اس اکیڈمی میں انٹرنیٹ کے ذریعہ آڈیو ، ویڈیو اور براہ راست مواد کی ترسیل کے ذریعہ عملے کی پیشہ وارانہ ٹریننگ کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں