سعودی عرب کے چار جزیروں پرریستورانوں اور تیرتے محلات کا عظیم الشان سیاحتی منصوبہ تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیتی ریڈ سٹی کمپنی نے بحیرہ احمر میں چار چھوٹے جزیروں کو سیاحتی مقاصد میں لانے کے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ منصوبے کے تحت ان چاروں جزیروں میں سیاحتی مقاصد کے لیے ہوٹل، ریستوران اور پانی پرتیرتی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

اس منصوبےبنیادی امور کے تعین میں تین ہفتے کا وقت لگے گا۔ اس میں پانی میں تیرتے محلات، ، ریستوران اور دو پرتعیش ہوٹل کے قیام کی جگہ کا تعین کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت شیبارہ اور امھات الشیخ جزیروں میں ایک ایک لگژری ہوٹل قائم کیا جائے گا۔

پانی کے اوپر تیرنے والے محلات اور عمارتوں کے قیام کا مقصد سیاحتی مقامات اور سمندری منصوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ سیاحتی اور تجارتی عمارتون کےقیام کی شکل میں سیاحوں کو عیش وآرام کا موقع ملے اور ان تعمیرات کے نتیجے میں کم سے کم ماحولیاتی آلودگی پیدا ہو۔

سعودی عرب کے چار سیاحتی جزائر تک سیاحوں کی رسائی یقینی بنانے کے لیے کشتیوں کا استعمال کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پروجیکٹ کے آس پاس کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کشتی مالکان ، سرویئرز ، ٹیکنیشنز اور غوطہ خوروں کے مابین محتاط ہم آہنگی پیداکی جائے گی۔ کمپنی نے اس منصوبے میں ماحولیاتی آلودگی کم سے کم کرنے کے لیے جدید تکنیکس استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں