کرونا کے انسداد کے سلسلے میں فلسطینیوں کے لیے 1 کروڑ ریال مالیت کی سعودی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن میں سعودی عرب کے سفیر نائف السدیری اتوار کے روز کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی امداد پیش کریں گے۔ امداد کی مالیت ایک کروڑ ریال سے زیادہ ہے۔ اس میں طبی مشینوں اور لوازمات پر مشتمل 12 آئیٹم شامل ہیں۔ یہ ساز و سامان سعودی عرب کے علاوہ یورپ اور چین سے درآمد کیا گیا ہے۔

اس امداد کا مقصد فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ،،، فلسطینی وزارت صحت کی قدرت میں اضافہ کرنا ہے۔

مذکورہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر دی جا رہی ہے۔

عَمّان میں سعودی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریب میں فلسطینی قومی فنڈ کے ڈائریکٹر وزیر رمزی خوری ، اردن میں فلسطینی سفیر عطاء اللہ خیری اور اردن میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی شاخ کے ڈائریکٹر سعود بن عبدالعزیز الحزیم بھی شریک ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں