سعودی عرب کی کرونا کے خلاف فلسطینیوں کی ایک کروڑ ریال کی مالی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی طرف سے کرونا کی وبا کے خلاف اقدامات کے لیے فلسطینیوں کو ایک کروڑ ریال کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اردن میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نایف السدیری نے سفارتخانے میں فلسطینیوں کے لیے افتتاحی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو کرونا سے لڑنے کے لیے 12 ٹن طبی سامان، ادویات اور نقد رقم فراہم کی جائے گی۔ یہ امدادی سامان شاہ سلمان ریلیف سینٹرکے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر یورپ سے چین تک پوری دنیا میں مختلف نوعیت کی امدادی سرگرمیوں کے لیے کام کررہا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے امداد کا مقصد فلسطینی وزارت صحت کی کرونا کی وبا کی روک تھام میں اس کی مدد کرنا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے امدادی پیکج کی ایک ایسے وقت میں منظوری دی گئی ہے جب دوسری طرف خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کرونا سے متاثرہ تمام دوست اور برادر مسلمان ممالک کی بڑھ چڑھ کرامداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں