مصرمیں 40 روز کا کم سن مریض کرونا کی بیماری سے صحت یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ ملک میں کرونا کا کم سن بچہ جس کی عمر صرف 40 دن بتائی جاتی ہے بیماری سے صحت یاب ہوگیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شمالی مصر کی الدقھلیہ گورنری میں وزارت صحت کے سیکرٹری سعد مکی نے بتایا کہ 40 دن کا بچہ محمود خیری المرسی چند روز قبل کرونا کا شکار ہوگیا تھا جس کی تازہ ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی ہیں۔

ایک بیان میں سعد مکی کا کہنا تھا کہ بتمی الامدید قرنطینہ سینٹر میں 71 مریضوں کے تازہ ٹیسٹ لیے گئے تھے جو منفی آئے ہیں۔ انہیں جلد ہی اسپتال سے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔ ان میں ایک شیر خوار بھی شامل ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد مکی نے کہا کہ مزید افراد کے میڈیکل ٹیسٹ دوبارہ لیے جائیں گے جب کہ 15 کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

تمی الامدید اسپتال کے ایک طبی ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا تھا کہ بنی عید شہر سے ایک بچے کو ایک ہفتہ قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔ بچے کو چند دن تک وینٹی لیٹر پربھی رکھا گیا مگر گذشتہ روز اسے صحت یاب قرار دینے کے بعد گھربھیج دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں