.

یو اے ای: کرونا وائرس سے سات اموات، 564 نئے کیسوں کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے اتوار کو کرونا وائرس کے 564 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اس مہلک وَبا کا شکار مزید سات افراد دم توڑ گئے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے اور اب تک 14163 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ نئے متاثرہ کیسوں کا مختلف ملکوں سے تعلق ہے اور اس وقت ان کی حالت مستحکم ہے۔کرونا سے وفات پانے والے ساتوں افراد کا تعلق بھی مختلف قومیتوں سے تھا اور وہ پہلے سے مختلف دائمی امراض کا شکار تھے۔

دریں اثناء کرونا وائرس کا شکار مزید 99 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں اور اب تک یواے ای میں 2663 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 26 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔یو اے ای میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران میں کرونا کے ٹیسٹوں کا عمل تیز کردیا گیا ہے تاکہ اس مہلک وائرس کا شکار افراد کی تشخیص کرکے انھیں الگ تھلگ کیا جاسکے اور ان کا بروقت علاج شروع کیا جاسکے۔

قبل ازیں یو اے ای کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سٹم سیلز کے ذریعے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اماراتی حکومت کے ترجمان نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ علاج دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں کھیل کا پانسہ پلٹنے والا عامل ثابت ہوسکتا ہے۔

ابو ظبی سٹم سیل سنٹر کے دریافت کردہ اس طریق علاج کے تحت پھیپھڑے کے خلیے دوبارہ پیدا کیے جاسکتے ہیں اور مدافعتی نظام کو زیادہ ردعمل سے روکا جا سکتا ہے۔