.

اوپیک میں ایرانی مندوب دماغی شریان پھٹنے سے کومہ میں چلے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم 'اوپیک' میں ایران کے مندوب حسین کاظم بوراردبیلی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کی دماغی شریان پھٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں ہیں۔

ایرانی وزارت پٹرولیم کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اپیک میں ایران کے مندوب کی صحت تشویشناک حد تک خراب ہے۔ ان کی دماغی شریان پھٹ گئی ہے جس کے باعث وہ کومہ میں ہیں۔

ایرانی وزارت پٹرولیم کےمطابق کاظم بور اردبیلی کو جمعہ کے روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم حکام نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

خیال رہےکہ کاظم بور اردبیلی ایران میں تیک کی صنعت کی اہم شخصیت ہیں۔ وہ ماضی میں ایران میں نائب وزیرخارجہ اور نائب وزیر برائے پٹرولیم بھی رہ چکے ہیں۔

سنہ 1990ء کے اوائل میں انہیں جاپان میں ایران کا سفیر تعینات کیا گیا جب کہ وہ اپیک میں ایران کے مندوب بھی مقرر ہوئے تھے۔