.

جزیرہ عرب پر برساتی ہفتہ، سعودی عرب کے جنوبی حصوں پر موسلا دھار بارش متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب، کویت، امارات، سلطنت عُمان اور یمن کے مختلف حصوں میں گذشتہ روز اتوار سے بارشیں ہو رہی ہیں۔ اس دوران مختلف علاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارشوں ، ٹھنڈک اور ریت کی آندھیاں چلنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ماہر موسمیات خالد الزعاق نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ جزیرہ نما عرب کے جنوب مشرقی حصوں اور شمال مغربی علاقوں پر ہوا کا کم دباؤ اثر انداز ہو گا۔

موسم اور ماحولیات کے محقق عبدالعزيز الحصينی کے مطابق مختلف بلندیوں پر بادلوں کے بننے کی توقع ہے۔ ان میں بعض گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بادل الجوف ، قصیم ، ریاض ، باحہ ، عسیر ، جازان اور مشرقی نجران کے کچھ حصوں اور بالخصوص الربع الخالی صحرا اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مشرقی اور مغربی حصوں پر موجود ہوں گے۔ بارش کا سلسلہ رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ اس کا دائرہ امارات، عُمان اور یمن تک پھیل جائے گا۔ اس دوران وادیوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔