سعودی عرب : ریاض میں 500 سے زیادہ "آن لائن" نکاحوں کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت انصاف کے مطابق 16 مارچ سے عدالتوں میں عملے کی حاضری معطل ہونے کے بعد سے اب تک ریاض شہر میں نکاح کی 542 کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ یہ کارروائیاں فاصلاتی طریقہ کار کے تحت "ناجز" گیٹ وے کے ذریعے عمل میں آئیں۔ اس دوران فریقین کو عدالت میں آنے کی ضرورت نہیں پیش آئی۔

وزارت انصاف نے کچھ عرصہ قبل "ناجز" گیٹ وے کے ذریعے نکاح کے برقی اندراج کا عمل متعارف کرایا تھا۔ اس کا مقصد نکاح کرنے والے فریقین کو آسانیاں پیش کرنا اور ان کے وزارت انصاف کے دفاتر یا ان کی شاخوں میں حاضر ہوئے بغیر نکاح کی سرکاری کارروائی مکمل کرنا ہے۔

اس خدمت میں متعدد خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں رجسٹرڈ نکاح خواں کے انتخاب کو آسان بنانا، ویب سائٹ کے ذریعے نکاح کے لیے تاریخ اور وقت کی بکنگ کرنا، وزارت انصاف کے دفاتر سے رجوع کیے بغیر ویب سائٹ کے ذریعے کارروائی کی تصدیق کرانا اور نکاح سے متعلق معلومات اور کوائف کو تصدیقی کارروائی میں داخل کرنا شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں