مکہ معظمہ میں 'ورچوئل' تجارتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کرونا کی وبا کے باوجود مکہ معظمہ چیمبر نے شہر میں پہلی بار ورچوئل کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس ورچوئل کارباری مرکز کو 'مکی فوانیس' یا مکی لالٹین کا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مکہ معظمہ میں ماہ صیام کی نسبت سے 'رمضان قندیل' کو پہلے ہی کافی شہرت حاصل ہے۔

Advertisement

گذشتہ ہفتے مکہ معظمہ چیمبرآف کامرس کی انتظامیہ نے ایک پریس کانفرنس میں شہر میں ورچوئل کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مکہ میں قائم کردہ ورچوئل شاپنگ سینٹر سے آئندہ جمعرات سے باقاعدہ خریداری کا آغاز ہوگا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ورچوئل کاروباری سرگرمیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹر فادی دھلوی نے کہا کہ'ڈیجیٹیل فانوس' کے عنوان سے ورچوئل کاروباری سرگرمیاں مملکت میں پہلی بار شروع کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس تجارتی مرکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو آن لائن شاپنگ کی سہولت مہیا کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں