ایرانی حکومت نے ملک کے 15 اضلاع کے 132 شہروں میں مساجد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف ایرانی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ ایرانی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کم خطرے والے شہروں قم، جیلان اور اصفہان سمیت 132 شہروں میں مساجد کو کھولا جا رہا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر حسن روحانی زیرنگرانی قائم قومی مرکز برائے انسداد کرونا کی درخواست پر وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں کم خطرے والے شہروں میں لاک ڈائون میں نرمی اور مساجد کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کے ان شہروں میں مساجد کو کھولا جا رہا ہے جنہیں وزارت صحت کی طرف سے 'وائٹ کیٹیگری' میں شامل کیا ہے۔ یعینی ان شہروں میں کرونا کے خطرات کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سب سے زیادہ خطرے والےشہروں میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا جائےگا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ وزارت صحت نے 15 اضلاع کی مساجد کھولنے کی تجویز کی حمایت نہیں کی ہے۔ وزارت صحت کی طرف سے خبردار کیا گیاہے کہ ان علاقوں میں کرونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے۔
ایران کی طلباء نیوز ایجنسی 'ایسنا' کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس قم، لورستان، ایلام، جیلان، چولستان، خراسان، رضوی، کوھجیلویہ، الاھواز، ھرمزجان، کرما، یزد، اصفہان، زنجان، جہار محال بختیاری اور کرمان شاہ میں اپنے عروج کو نہیں پہنچا ہے۔