کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی اراضی میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر محمود عباس نے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے۔ اس آرڈیننس میں فلسطینی اراضی میں 30 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ آرڈیننس منگل 5 مئی سے نافذ العمل ہو گا۔ اس کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنا ہے۔

اس نئے فیصلے کا اعلان فلسطینی اراضی میں دو ماہ کے لیے نافذ ایمرجنسی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

فلسطین کی وزیر صحت مئی الکیلہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ الخلیل کے علاقے میں کرونا وائرس کے مزید آٹھ کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔

خاتون وزیر کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 532 فلسطینی اس وبائی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

مارچ میں وبا کے پھیلاؤ کے آغاز کے بعد سے اب تک چار فلسطینی کرونا کے سبب اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ان میں سے دو افراد کا تعلق بیت المقدس سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں