کرونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد متحدہ عرب امارات کے تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی میں رواں سال ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو نمائش آئندہ سال اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
العربیہ ڈٹ نیٹ کے مطابق بین الاقوامی نمائشوں کے بیورو نے "ایکسپو" کے ذمہ داران اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے "ایکسپو 2020 دبئی" کی تاریخ تبدیل کرکے اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان منعقد کرنے کی باضابطہ منظٖوری دی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایکسپو دبئی کے انعقاد کے لیے اس میں حصہ لینے والے اداروں اور کمپنیوں کی رائے کے مطابق یکم اکتوبر 2021ء سے 31مارچ 2022ء کے درمیان یہ نمائش منعقد کی جائے گی۔ نمائش کے انعقاد میں تاخیر دنیا بھر میں پھیلے کرونا وائرس کی وجہ سے کی گئی ہے۔
دبئی ایئر پورٹ کارپوریشن کے صدر الشیخ احمد بن سعید آل مکتوم ، دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر ،امارات ایئر لائنز گروپ کے صدر اور سی ای او ، اور ایکسپو 2020 دبئی کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم 'ایکسپو 2020 ' کوموجودہ بحرانی حالات کی وجہ سے منعقد کرنے سے قاصر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رواں سال ہونےوالی نمائش کی کی تاریخ میں ایک سال کی تاخیر کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 50 سالوں سے ہم نے ہمیشہ کے ساتھ محفوظ مستقبل کے کے لیے مخلصانہ تعاون پر اپنے اعتماد کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ مواصلات ، تعلقات اور شراکت داری کے پلوں کی تعمیر کے لیے کام کیا ہے۔ ایکسپو دبئی کا انعقاد ہمیشہ کثرت رائے سے ہوتا رہا ہے۔ اس وقت کرونا کہ وجہ سے ایکسپو دبئی کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ حالات بہتر ہونے کے بعد آئندہ سال یہ نمائش پوری تیاری کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔