قطر یورپ میں اپنے حصص گروی رکھ کر 8 ارب ڈالر کے قرضے کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک ایسے وقت میں جب کہ قطر میں حکومتی مالیاتِ عامہ کرونا وائرس کی وبا کے نتائج سے دوچار ہے ،،، قطر کا خود مختار دولت فنڈ اپنے حصص کی ضمانت پر تقریبا 8 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بات بلومبرگ نیوز ایجنسی نے مذکورہ معاملے سے مطلع ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

قطر نے گذشتہ ماہ اپریل میں بھی بونڈز متعارف کرانے کے ذریعے تقریبا 10 ارب ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔

با خبر ذرائع کے مطابق قطر کا فنڈ JPMorgan Chase & Co. and UBS Group AG سمیت کئی بینکوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ اس کا مقصد یورپ کی حصص کی مارکیٹس میں اپنی سرمایہ کاری کی ضمانت پر Margin Loan کا حصول ہے۔

قطر کا خود مختاری دولت فنڈ یورپ کی متعدد بڑی کمپنیوں میں حصص کی ملکیت رکھتا ہے۔ کرونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے سبب ان کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں بھی شدید گراوٹ دیکھی گئی۔

قطر نے نجی سیکٹر کو سہارا دینے کے لیے تقریبا 20.5 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم مجموعی مقامی پیداوار کے 10% سے زیادہ ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں ملک میں مالیات عامہ کو نئے دباؤ کا سامنا ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں