سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے بدھ کے روز ایکوسٹرین کلب کا نام تبدیل کرکے 'ہارس ریسنگ کلب' بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
اس موقع پر کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے شاہ سلمان کی جانب سے ہارس ریسنگ کلب کو خصوصی توجہ دینے اور نام کی تبدیلی کے فیصلے پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گھڑ سواری میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میں دلچسپی، اس کی پوری تاریخ میں ہارس ریسنگ کی پیشرفت میں معاونت اور کلب کی سرپرستی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ کلب کے اعزازی صدر شاہ سلمان بن عبد العزیز کی فراخ دلی سے دیکھ بھال اور مستقل تعاون قابل تحسین ہے اور اس پرہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ولی عہد شہزاد محمد بن عبدالعزیز گھڑ سواری کےکھیل کو مزید بہتر بنانا چاہتےہیں۔
شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے گھڑ سواری کی سپریم کمیٹی کی تشکیل دی کی منظوری دی تھی۔ کابینہ کے اس فیصلے سے سعودی عرب میں گوڑ سواری کے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔