عراقی پارلیمنٹ نے عبوری زیراعظم مصطفیٰ کاظمی کی منتخب کردہ کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصطفیٰ کاظمی نے ایوان سےخطاب میں کہا کہ نئی حکومت بحران پیدا نہیں کرے گی بلکہ ان کا حل نکالے گی۔ انہوں نے عراق کو دشمنوں کےدرمیان جنگ کا اکھاڑا بنانے کی کوششوں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کےسوا کسی گروپ کو اسلحہ رکھنےکی اجازت نہیں۔ تمام مسلح افواج کمانڈر ان چیف کی قیادت میں کام کرے گی۔
عراقی وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ان کی حکومت قبل از وقت شفاف پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تیاری کرے گی۔ تمام عرب ممالک، پڑوسی ملکوں اور عالمی برادری کےساتھ باہمی احترام پرمبنی تعاون اور تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔
عراق کی نئی کابینہ میں شامل وزراء میں جمعہ عناد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل ریٹائرڈ عثمان کو وزیر داخلہ، محمد عباس وزیر صحت ، عبدالامیر علاوی وزیر خزانہ،ماجد مہدی وزیر برائے پانی وبجلی، نبیل کاظم عبدالصاحب وزیر تعلیم، ناصر حسین بندر حمد وزیر ٹرانسپورٹ،
منھل عزیز محمود وزیر صنعت ،نازلین محمد ہائوسنگ وتعمیرات، عدنان درجال سپورٹس وامور نوجوانان، ارکان شہاب وزیر مواصلات، خالد نجم بتال پلاننگ، عادل حاشوش لیبر، علی حمید مخلف وزیر تعلیم اسکول اور مہدی رشید مہدی جاسم کو آبای وسائل کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔