.

سعودی عرب کا عراق میں نئی حکومت کا خیرمقدم،شاہ سلمان کی الکاظمی کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عراق کی نئی حکومت ملک کے اندرونی معاشی اور سیکیورٹی مسائل حل کرنے میں کامیاب رہنے کے ساتھ پڑوسی ممالک کےساتھ متوازن تعلقات استوار کرے گی۔ دوسری طرف سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عراق کے نومنتخب وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کو کابینہ تشکیل دینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیر مقدم کرتی ہے۔ سعودی عرب کو توقع ہے کہ نئی حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرتے ہوئے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ بیان میں سعودی عرب نے عراق کی خود مختاری، سالیمت اور سلامتی کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ الریاض حکومت بغداد کی نئی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ توقع ہے کہ عراق کی نئی حکومت اور وزیراعظم مصطفیٰ کاظمی سعودی عرب اور دوسرے ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات آگے بڑھائیں گے اور دنوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط اور مشترکہ مفادات کے لیے مل کرکام کریں گے۔

ادھراسی سیاق میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراق کے نو منتخب وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کو کابینہ تشکیل دینے پرمبارک باد پیش کی ہے۔ شاہ سلمان نے عراق کے نو منتخب وزیراعظم کو ایک مکتوب میں کابینہ تشکیل دینے اور پارلیمنٹ سے اس کی توثیق میں کامیبابی پر مبارک باد پیش کی۔