.

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی یمن میں کرونا کے متاثرین کے لیے طبی امداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے عالمی سطح پرامدادی سرگرمیوں کے لیے کام کرنے والے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے یمن میں کرونا وبا سے متاثرہ شہریوں کے لیے طبی سامان کی کھیپ فراہم کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنوب مشرقی یمن کی حضرموت گورنری میں سیئون شہر میں طبی سامان اور ادویات پرمشتمل پہلی کھیپ مہیا کی گئی ہے۔

بدھ کے روز مقامی یمنی حکام کے حوالے کی گئی امدادی کھیپ میں ادیوات، طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس، ٹیسٹنگ کٹس، لیباریٹریزمیں ٹیسٹوں کے لیے مشینیں، سرجری کا سامان، ماسک اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی طبی امداد سے حضرموت گورنری میں کرونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور محکمہ صحت کےاہلکاروں کی کارگردی میں مزید بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سعودی عرب یمنی عوام کے دکھوں کو بانٹنے اور ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے مادی اور معنوی امداد فراہم کررہا ہے اور دوسری طرف یمن میں موجود ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی سعودی عرب پر حملوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں سے بھی باز نہیں آتے۔