.

عراق کی سپورٹ کے شدید خواہش مند ہیں: سعودی ولی عہد کا الکاظمی کو ٹیلی فون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر نئے وزیر اعظم مصطفى الكاظمی سے بات چیت کی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بن سلمان نے ٹیلیفون پر الکاظمی کو مبارک باد پیش کی اور عراق اور اس کے عوام کی ترقی کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت کی جانب سے عراق کی سپورٹ جاری رہے گی ۔ سعودی عرب دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

ادھر عراق کے نئے وزیر اعظم نے برادرانہ اور نیک جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت کو باور کراتے ہوئے مزید تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

عراقی وزیر اعظم کے دفتر کے اعلان کے مطابق مصطفی الکاظمی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی موصول ہوئی ہے۔

اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے عراق میں مصطفی الکاظمی کی سربراہی میں نئی حکومت کی تشکیل کے اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔ وزارت خارجہ نے عراق کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ کا اظہار کیا۔ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ مملکت تعاون، متبادل احترام، تاریخی روابط اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس طرح بیرونی مداخلتوں سے دور رہتے ہوئے خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنایا جائے۔