.

یمن : صراوح کے محاذ پر حوثیوں کا کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو اس بات کی تصدیق کی ہےکہ یمنی فوج نے جمعے کو علی الصبح مارب صوبے کے مغرب میں صراوح کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کا ایک وسیع حملہ ناکام بنا دیا۔ اس دوران حوثیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے نتیجے میں صراوح کے محاذ پر حوثی ملیشیا کا کمانڈر کرنل خالد حسین الکحلانی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ یمنی فوج نے قبائل کی معاونت سے صراوح کے محاذ پر حوثیوں کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔

یمنی فوج کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے عسکری جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس نے یمنی حکومت اور عرب اتحاد کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی۔ جنگ بندی کا اعلان اقوام متحدہ کی اپیل پر کیا گیا جس کا مقصد کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کے وسطی صوبے البیضاء میں "الوہبیہ" کے محاذ پر گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں حوثی ملیشیا کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔

الوہبیہ کا محاذ السوادیہ ضلع میں واقع ہے۔ یہاں یمنی فوج اور قبائل جنگجوؤں کی عوامی مزاحمت کو باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے شدید لڑائی کا سامنا ہے۔

زمینی ذرائع کے مطابق جمعرات کی شام ہونے والے معرکے کے بعد یمنی فوج اور قبائلی جنگجو الوہبیہ کے بازار کے کنارے تک پہنچ گئے۔