انٹرنیٹ پر عوام الناس کے لیے موجود آرکائیوز سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران کے ساتھ روابط رکھنے والے ہیکروں نے گذشتہ ہفتوں کے دوران دوائیں تیار کرنے والی امریکی کمپنی GILEAD سائنسز کے ملازمین کو اپنا ہدف بنایا۔ یہ کمپنی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے دوا پیش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
رائٹرز نیوز ایجنسی اور انٹرنیٹ سیکورٹی کے تین محققین نے بھی مذکورہ آرکائیوز کا جائزہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اپریل میں کمپنی کے ایک سینئر ایگزیکٹو کو ای میل پر ایک جعلی پیج پر لاگ ان ہونے کا لنک ارسال کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد پاس ورڈ چرانا تھا۔
رائٹرز کو اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ سائبر حملہ کامیاب رہا یا نہیں۔ اس سائبر حملے کی تحقیقات کرنے والے ایک سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک ایرانی گروپ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان کوششوں کا مقصد صحافیوں کی شناخت استعمال کرتے ہوئے مذکورہ کمپنی کے ملازمین کے ای میل اکاؤنٹس تک پہنچنا ہے۔
دیگر دو محققین نے بتایا کہ انہیں اعلانیہ طور پر گفتگو کی اجازت نہیں ہے۔ ان کے مطابق سائبر حملوں کی کوشش میں استعمال ہونے والے ڈومینز اور سَروَرز ایران کے ساتھ مربوط ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کسی بھی سائبر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
جیلیاڈ کمپنی کی تیار کردہ دوا Remdesivir کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے سب سے زیادہ زیر نگرانی رکھی جانے والی دوا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جیلیاڈ کمپنی کے حصص ان تھوڑے حصص میں سے ہیں جنہوں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران عالمی مارکیٹ کے رجحان کی مخالف سمت سفر کیا۔ سال 2020 کے دوران کمپنی کے حصص کی قیمت میں 18% تک کا اضافہ ہوا۔ اس دوا کے ذریعے کرونا وائرس کے علاج کے امکان کے حوالے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
-
اعلیٰ حکام نے ہمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد ظاہر کرنے سے روکا: ایرانی عہدیدار
ایرانی حکومت کے سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے کرونا کی ہلاکتوں کی اصل تعداد ظاہر کرنے سے روکنے کے احکامات صادر کیے گئے تھے۔ العربیہ ... مشرق وسطی -
ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک عراقی کمپنی پر امریکا کی اقتصادی پابندیاں
امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اس نے عراق میں کان کنی کی خدمات انجام دینے والی ایک کمپنی اور اس کے مالک پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ کمپنی ... مشرق وسطی -
ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے:امریکا
امریکی محکمہ خارجہ نے جرمنی کی جانب سے ایران نواز لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کےفیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمعرات کے روز ... بين الاقوامى