ابوظبی میں یک طرفہ پروازوں کا کل 9 مئی سے آغاز کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرویز نےکل 9 مئی ابوظبی امارۃ کے اندرونی شہروں میں 'ون وے ٹرپوں' کا آغاز کردیا ہےتاکہ غیرملکی شہریوں کی امارات میں واپسی میں مدد مل سکے۔

فضائی کمپنی کے ترجمان نے پریس بیان میں کہا کہ مسافروں کو متعلق ویب سائٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کی شناخت کے لیے قائم اتھارٹی کی طرف سے منظوری کے بعد سفر کی درخواست دینا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ درخواست کی منظوری ملنے پر شناخت اور شہریت کی فیڈرل اتھارٹی کے ای میل کے ذریعہ ایک خاص کریڈٹ نمبر بھیجا جائے گا ، جو مسافر کو بکنگ کے وقت اتحاد ایئر ویز کو فراہم کرنا ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شناخت اور شہریت کے لیے فیڈرل اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد آپ اتحاد ایئر ویز کال سنٹر پر کال کرسکتے ہیں اور امارات کے لیے واپسی کی پرواز بک کرسکتے ہیں۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ مسافروں کے پاس امارات میں اقامہ اور قانونی ویزہ ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شناخت اور شہریت کی فیڈرل اتھارٹی کا منظوری نمبر درکار ہوگا کیونکہ اسے دوسری صورت میں متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام مہمانوں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور ابوظبی پہنچنے پر تھرمل اسکین کیا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی مسافر کو 14 دن کے لیے الگ تھلگ رہنا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں