.

مصرمیں پھنسے فلسطینیوں کی غزہ واپسی کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کےدارالحکومت قاہرہ میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے مطابق مصر میں پھنسے فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی میں واپسی کے لیے رفح کراسنگ یک طرفہ طورپر کھولنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ رفح گذرگاہ منگل، بدھ اور جمعرات کےایام میں کھلی رہے گی اور مصرمیں موجود فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی میں واپسی کے لیے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل مندوب دیاب اللوح نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا رفح گذرگاہ کھولنے اور فلسطینیوں پرکرونا وبا کی وجہ سے آنے والے بوجھ کو کم کرنے کی کوششوں پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ رفح گذرگاہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطے کا واحد ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں