.

امریکی فوج عراق سے شام میں داخل، شام کے ایک آئل فیلڈ پر قبضہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کی سرحد کےقریب شام کی جنوبی گورنری الحسکہ میں الشدادی کے مقام پر واقع ایک گیس فیلڈ پرامریکی فوج نے قبضہ کرلیا۔ تاہم بعد ازاں امریکی فوجی واپس عراق لوٹ آئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اتوار کے روز پانچ امریکی بکتر بند گاڑیاں عراقی سرحد پار کرکے شامی حکومت کے زیرانتظام آئل فیلڈ میں داخل ہوگئیں۔

"سپوٹنک" نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فوجیوں کے اس علاقے میں پہنچنے کےبعد فوجیوں نے"الکبیبہ، "غونا" اور "حویزیہ" پٹرول تنصیبات کا جائزہ لیا۔ امریکی فوجیوں نے آئل اینڈ گیس فیلڈ میں داخل ہونے کے بعد ان مناظر کی ڈرون طیارے کی مدد سے عکس بندی کی۔ مشن مکمل ہونے کے بعد امریکی فوجی عراق واپس آگئے تھے۔

گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایک بڑا امریکی کارگو طیارہ الحسکہ کے شمال میں واقع قصبے "تل بیدر" کے قریب غیرقانونی طور پر قائم کردہ ہوائی اڈے "القسرک " اڈے پر اترا۔ یہ طیارہ 3 گھنٹے سے زیادہ وقت تک رہا اور اس کے بعد وہاں سے کسی نامعلوم منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔