سعودی عرب میں پٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی کمپنی 'آرامکو' نے آج 11 مئی سے پٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد کمی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔

آرامکو کی طرف سے جاری کردی قیمتوں کے نئی شیڈول کے مطابق پٹرول 91: 0.67 ریال فی لیٹر جو پچھلے مہینے کی نسبت 49 فیصد کم جب کہ پٹرول 95: 0.82 ریال فی لیٹر قیمت پچھلے مہینے کی نسبت 44 فی صد کم کر دی گئی ہے۔

Advertisement

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرامکو نے بتایا کہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ توانائی اور آبی مصنوعات کی قیمتوں میں ایڈجسٹ کرنے کے عمل کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی میں اتار و چڑھائو جاری رہے گا۔ نئی قیمتوں کی تفصیل جاننے کے لیےصارفین کو آرامکو کی آٖفیشل ویب سائٹ سے رجوع کرنے کو کہا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں