.

سیلابی ریلا یمن سے بارودی سرنگ بہا کر سعودی علاقے جازان لے آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جزیرہ عرب میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب کی کیفیت ہے. سعودی عرب کے علاوہ یمن، امارات اور عراق کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے.

انہی بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک بارودی سرنگ یمن سے جازان پہنچ گئی جسے شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے اسے ناکارہ بنا دیا.

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جازان محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتایا کہ محکمے کو اطلاع ملی تھی کہ ایک وادی میں بارودی سرنگ نظر آرہی ہے جو یمن سے سیلابی رہلے میں بہہ کر جازان پہنچی ہے. فورا ہی بم اور بارودی سرنگ ناکارہ بنانے والے ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور سرنگ کو ناکارہ بنا دیا- سرنگ کو ناکارہ بنائے جانے کے دوران کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا. تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں.