دہشت گردی کی فہرست سے سوڈان کا نام نکلوانے کی کوشش جاری رکھیں گے : سعودی ولی عہد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوڈان میں خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے پیر کے روز سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں سے سوڈان کا نام نکلوانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ،،، سوڈان کے امن و استحکام کا خواہاں ہے تا کہ وہاں کے عوام کے امیدیں پوری کی جا سکیں۔

اس موقع پر عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ ان کا ملک سوڈان کے حوالے سے مملکت کے مواقف اور سوڈان کے امن و استحکام کے لیے مملکت کی خواہش کو قابل افتخار سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق امریکی وزارت خزانہ کے ایک وفد رواں سال مارچ میں سوڈان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران واضح کیا گیا کہ سوڈان پر عائد مالی اور اقتصادی قیود کو اٹھا لیا گیا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ وفد نے باور کرایا کہ دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں سے سوڈان کا نام نکالنے کے لیے "مناسب وقت" کا انتظار ہے۔ وفد کے مطابق امریکا میں متعلقہ کمیٹیاں اس سلسلے میں کام کر رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں