سعودی عرب: جازان کے ضلع بیش میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت داخلہ نے جازان صوبے کے ضلع بیش میں تا حکمِ ثانی روزانہ 24 گھنٹے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ضلع میں آمد و رفت پر پابندی ہو گی۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کرفیو کے نفاذ پر عمل درامد آج منگل کے روز سے ہو گا۔

سعودی وزارت داخلہ کے ایک ذمے دار نے بیان میں بتایا کہ یہ اقدام ان کوششوں کا حصہ ہے جو مملکت کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے کر رہی ہے۔ اس حوالے سے صحت کے شعبے سے متعلق اداروں کی سفارشات پر عمل درامد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا سطح کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد شہریوں اور میقیمین کی صحت اور سلامتی کا تحفظ ہے۔

Advertisement

شاہی فرمان نمبر 45942 کے مطابق سرکاری اور نجی سیکٹروں میں اہم شعبوں سے متعلق افراد کرفیو کی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

مقامی آبادی کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان انتہائی محدود دائرے میں محض اپنی بنیادی ضروریات (مثلا راشن اور طبی نگہداشت) پورا کرنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔

رہائشی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد و رفت کے حوالے سے ڈرائیور کے علاوہ صرف ایک آدمی کی اجازت ہو گی۔

کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمی پر پابندی ہو گی۔ البتہ طبی مراکز، فارمیسیز، راشن کی دکانیں، ایندھن کے اسٹیشنز، گیس کی دکانیں، بینکس، مرمت اور دیکھ بھال سے متعلق کام، بجلی کی خدمات سے متعلق ٹیکنیشنز اور پانی پہنچانے کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں