امریکی نیوز نیٹ ورک "فاکس نیوز" نے عراق اور شام کی سرحد پر ایران کے ایک فوجی اڈے کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر نشر کی ہیں اور بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحد اس اڈے کو امام علی ایئربیس کا نام دیا گیا ہے۔
"فاکس نیوز" کے ذریعہ نشر کردہ تصاویر شام اور عراق کی سرحد پر بنائے ئے ایرانی فوجی اڈے کی ایک سرنگ دکھائی گئی ہے۔ یہ سرنگ مبینہ طورپر اسلحہ اور فوجی گاڑیوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی طیاروں نے فوجی اڈے پر گذشتہ عرصے میں فضائی حملے کئے ہیں مگر ایران نے اس اڈے کی تعمیر کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایران عراق اور شام کی سرحد پر بنائے گئے اس اڈے کواپنے اور دونوں عرب ملکوں میں اپنے اتحادیوں کے لیے ایک مستقل فوجی اڈے کے طورپر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ یہ فوجی اڈہ تقریبا تین کلو کے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔