قطر کی قومی فضائی کمپنی (قطر ایئرویز) کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکرکا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اپنی 20% افرادی قوت کو ملازمت سے فارغ کرے گی۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں فضائی سفر کی طلب برباد ہونے کے سبب کیا جا رہا ہے۔
اکبر باکر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ "نہایت دشوار" ہے لیکن ریاست کی ملکیت فضائی کمپنی کے پاس کوئی "متبادل راستہ" نہیں۔
یہ انٹرویو برطانوی نشریاتی ادارے کے ایک صحافی نے بدھ کے روز ٹویٹر پر پوسٹ کیا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی نے پانچ مئی کو ایک داخلی ای میل کی بنیاد پر یہ بتایا تھا کہ قطر ایئرویز بڑے پیمانے پر ملازمتوں میں کمی کرے گی جن میں میزبان عملہ بھی شامل ہے۔
مارچ 2019 میں اعلان کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق قطر ایئرویز گروپ کے ملازمین کی تعداد 46684 ہے۔