رحیم یار خان میں سفاک والد کے ہاتھوں معصوم بچے کا بے رحمانہ قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم ریار خان میں گذشتہ ماہ سفاک باپ کےہاتھوں پانچ سالہ بچے کا وحشیانہ قتل کاواقعہ ایک بار پھر ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک تصویر میں ایک کم سن بچے کی پھندے سے لٹکی لاش دکھائی گئی اور اس تصویر میں بچے کے والد کو بھی قریب ہی کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

تصویر وائرل ہونے کےبعد بعض ذرائع ابلاغ نے اسے بھارت میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے نسل پرستانہ تشدد کا واقعہ قرار دیا گیا مگر حقیقت میں اس واقعے کا بھارت میں مسلمانوں سے نسلی تعصب یا تشدد سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام آباد میں العربیہ کی ٹیم نے اس واقعے کی تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر اس بچے کی ہے جسے اپریل کےآخری ہفتے میں جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں اس کے والد نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا تھا۔ پولیس نے بچے کے قاتل والد کووقوعہ کے آدھے گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا تھا اوراس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد عوام میں گھریلو تشدد کے جرائم پر سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

اس واقعے کی تفصیلات 29 اپریل کو پاکستانی خبارات میں چھپ چکی ہیں تاہم بعض عالمی ذرائع ابلاغ نے اسے دوبارہ اچھالنے کی کوشش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں