لیرا بحران، ترکی نے غیرملکی اتحادیوں سے مدد مانگ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکی کی کرنسی لیرا کی مسلسل گرتی قیمتوں کو مستحکم کرنے اور موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے انقرہ نے اپنے عالمی اتحادیوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

تین سینیر ترک عہدیداروں نے کہا ہے کہ ترک حکومت نے فنڈز اکٹھا کرنے کی ہنگامی کوشش کےلیے اپنے غیر ملکی اتحادیوں سے مدد طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انقرہ کو خدشہ ہے کہ اقتصادی بحران کے نتیجے میں ترکی کی کرنسی لیرا مزید زوال کا شکار ہوسکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ترک وزارت خزانہ اور مرکزی بینک کے عہدیداروں نے حالیہ دنوں میں جاپان اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ کرنسی تبادلہ پہر بات چیت کے ساتھ قطر اور چین کے ساتھ ترکی کو دی گئی سہولیات میں اضافے کی بات کی ہے۔

ترکی کی حکمراں جماعت 'آق' کے نائب صدر،جودت یلماز نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکی کرنسی کے تبادلے کے معاہدوں کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرنسی کے تبادلے کے مواقع کے سلسلے میں نہ صرف امریکا بلکہ دوسرے عالمی اتحادیوں سےبھی بات چیت کررہےہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

یہ پیش رفت گذشتہ ہفتے ترک لیرا کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ایک ترک عہدیدار نے رائیٹرز کو بتایا کہ ان مذاکرات کے بعد ترکی نے نے اطمینان محسوس کیا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ایسے وقت میں معاہدوں کو کب تک حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں