دبئی کی ابو ظبی سے مبادلہ فنڈ سے مدد لینے سے متعلق خبروں کی تردید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی حکومت نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی اور دبئی کی مقامی حکومتیں کرونا کی وجہ سے درپیش اقتصادی بحران سے نکلنے کے لیے متبادلہ فنڈ سے مدد لینے پربات چیت کررہی ہیں۔

دبئی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ابو ظبی کے ساتھ مبادلہ فنڈ سے معیشت کو سہارا دینے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ خبر حقائق کے بر عکس ہے۔

خیال رہے کہ خبر رساں ادارے رائیٹرز نےگذشتہ روز تین با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ ابو ظبی اور دبئی کی حکومتیں دونوں ریاستوں میں اثاثوں کو جوڑ کر دبئی کی معیشت کی مدد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں ، جبکہ ابوظبی سرکاری فنڈ مبادلہ ایسے کسی بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایک ذریعے نے بتایا کہ ابوظبی کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی مدد کو اثاثوں کے انضمام کے ذریعے مربوط کیا جائے گا۔ ابو ظبی اور دبئی مبادلہ فنڈ کے ذریعے مشترکہ ملکیت کے اثاثوں کو موجود بحران میں معیشت کو بچانے کے لیے استعمال کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں