.

شام کے شہر حلب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ہفتے کو علی الصبح حلب شہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

مقامی کارکنان نے تصدیق کی ہے کہ حلب شہر میں ہفتے کو صبح سویرے زور دار دھماکا ہوا۔ کارکنان کے مطابق دھماکے کی آواز شہر میں ایک ایرانی ٹھکانے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سنائی دی گئی۔

دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ادھر ذرائع ابلاغ نے کارکنان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کی آواز اسرائیلی فضائی بم باری کا نتیجہ ہے۔ کارروائی میں حلب شہر کے اطراف الراموسہ کے علاقے میں ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔