.

افغانستان میں اقتدار کی تقسیم کا معاہدہ ، سعودی عرب کی جانب سے خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ افغانستان میں اقتدار کی تقسیم کے معاہدے پر مملکت کی جانب سے خیر مقدم کا اظہار کیا ہے۔ اس معاہدے پر صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان دستخط کیے گئے ہیں۔

وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اہم اقدام کے نتیجے میں پورے افغانستان میں امن و استحکام اور سلامتی کو پائیداری حاصل ہو گی .. ساتھ ہی برادر افغان عوام کی توقعات بھی پوری ہو سکیں گی۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ افغان عوام کی توقعات اور امیدیں پوری کرنے اور ملک میں ترقی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مملکت ،،، اسلامی جمہوریہ افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس کی نئی حکومت کو سپورٹ کرتی ہے