.

سیناء میں شہریوں پر حملہ کرنے والے 9 دہشت گرد مصری فوج کے ہاتھوں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے صوبے شمالی سیناء کے علاقے الشیخ زوید میں فوج ی بم باری کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔

قبائلی ذرائع نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ متعدد دہشت گردوں نے مذکورہ علاقے میں قبر عمیر گاؤں میں شہریوں کے ایک گروپ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی پاداش میں حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ کارروائی میں 2 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

قبائلی ذرائع نے مزید بتایا کہ مصری فوج نے ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور ایک گاڑی اور اس کے ہمراہ ایک موٹر سائیکل کو بم باری کا نشانہ بنایا جن پر دہشت گرد سوار تھے۔ کارروائی میں 9 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ بقیہ افراد کی تلاش قبر عمیر گاؤں کے اطراف کے علاقوں میں جاری ہے۔