.

ملائیشیا میں خادم الحرمین افطار پروگرام کے تحت خوراک کی تقسیم جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین کے تعاون کے تعاون سے برادر مسلمان ملک ملائیشیا میں روزہ داروں کے لیے افطار پرگرام کی سرگرمیاں‌جاری ہیں۔

انڈونیشیا میں متعین سعودی عرب کے سفیر محمود حسین قطان کی زیرنگرانی خادم الحرمین افطار پروگرام کے تحت روزہ داروں میں خشک خوراک تقسیم کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ کے مطابق ملائیشیا میں پتراجایا میں قایم وزارت خارجہ کے ہیڈ کواٹر میں افطار پروگرام کے تحت روزہ داروں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقعے پر ملائیشیا میں سعودی عرب کے مذہبی اتاشی بھی موجود تھے جب کہ ملائیشن وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل مسٹر داتو سری محمد شہرول اکرام یعقوب اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے سیکرٹی جنرل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے روزہ داروں کی افطاری کےلیے شروع کیے گئے پروگرام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرامات سے سعودی عرب اور عالم اسلام کے درمیان محبت اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ ملائیشیا میں خادم الحرمین افطار پروگرام کے موقعے پر سعودی عرب کے مذہبی اتاشی الشیخ عبدالرحمان الربیعان اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔