.

'ایم بی سی' گروپ عراق میں ادارے کے اسٹوڈیو پرحملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ کارپوریشن'ایم بی سی' گروپ نے عراق میں ادارے کے اسٹوڈیو پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کو شرپسندانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں ایم بی سی عراق کے اسٹوڈیو کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

'ایم بی سی گروپ' کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں ادارے کے اسٹوڈیوز پرحملہ قابل مذمت اقدام ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں ایم بی سی کے اسٹوڈیوز پر ہونے والا حملہ عراقی حکومت، عدلیہ اور سیکیورٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ عراقی حکام اس مجرمانہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات کرکے حملے میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں ‌گے۔ تاکہ آئندہ کے لیے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بغداد میں 'ایم بی سی' اسٹوڈیوز پرنامعلوم افراد نے حملہ کرکے قیمتی سامان اور کیمروں کی توڑپھوڑ کی تھی۔