سعودی عرب میں تنہائی کے لیےاسمارٹ بریسلٹ اور ورزش کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں کرونا کی وبا سے بچائو کےلیے روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی طریقے اپنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں توکلنا ایپلی کیشن کےتعاون سے کرونا کے متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکے لیے اسمارٹ بریسلٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسمارٹ بریسلٹ یا کلائی بند کرونا کے متاثرین کو ان کی بیماری کے اسٹیٹس، بچائو کے طریقوں، دوسروں تک وائرس پھیلانے سے بچنے، ایمبولینس کے حصول اور دیگر اہم خدمات کے حصول میں مدد حاصل کرسکیں گے۔

'توکلنا' ایپلی کیشن کے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ صفحے میں کرونا کے مریضوں کو جن علاقوں میں رکھا گیا ہے انہیں محدود پیمانے پر چہل قدمی اور ورزش کی اجازت ہوگی۔

"توکلانا" ایپلی کیشن وزارت صحت اور سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت "سدایا" کے مابین قریبی تعاون کے فریم ورک میں آتی ہے۔ یہ ادارہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کی جانب سے توکلنا جیسی اپیلی کیشن تیار کی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں کو کرونا کی بیماری اور اس کے خطرات کے بارے میں آگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں